Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند گھریلو ٹوٹکے

تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھوئیں اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے ۔ 
کثرت سے استعمال کے باعث پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر  داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے سے ٹب میں دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔  چکنائی اور داغ دور ہو جائیں گے .
پودینے کی ڈنڈیاں یالیموں کے چھلکے کپڑوں اور کتابوں میں رکھنے سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ موسم گرما میں تکیے میں اگر تھوڑا ساکافورملا دیاجائے تو اس سے تکیہ ٹھنڈابھی ہوگااور کھٹمل بھی نہیں پڑیں گے۔ 
اگر دروازوں کے قبضے پھٹنے لگیں تو ان میں دراڑپیداہونے لگے تو ایک معمولی پنسل کو خراب شدہ حصوں پر رگڑیں پنسل کا گریفا ئٹ لبریکینٹ کاکام انجام دے گا۔ 
موتیا اور چنبیلی کے پھولوں کی جڑ میں اگر آپ لسی، چھاچھ ڈالیں یادودھ کی دیگچی دھو کر اس کا پانی ڈالیں تو بہت پھول آتے ہیں۔ 
چونے کو انڈے کی زردی میں حل کر اس سے شیشے کے ٹوٹے ہوئے گلاس کو جوڑا جاسکتا ہے ۔
بارش کے موسم میں گھر میں لوبان کی دھونی ضروردیں ، اس سے سلین ختم ہوجاتی ہے ۔ 
 
 
 
 

شیئر: