Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں ٹریفک حادثہ،7ہلاک،5زخمی

باحہ۔۔۔باحہ ریجن میں الحجرہ روڈ پر 2گاڑیوں میں آمنے سامنے سے ٹکر کے بعد 7افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔ باحہ میں ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حادثہ الحجرہ روڈ پر پیش آیا۔ 2زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ سارے زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اضم اسپتال میں داخل کرادیا۔

شیئر: