Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ ٹیم کی پاکستان واپسی

 
  لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کھانے کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئی۔ویمنز کرکٹ ٹیم نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 622کے ذریعے لاہور پہنچی۔ ون ڈے میں تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے1-2سے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے وائٹ واش کیا۔خواتین کرکٹ ٹیم کی 10 کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جنہیں سخت سکیورٹی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچایا گیا۔دیگر خواتین کرکٹرز دبئی سے کراچی پہنچیں۔سیریز میں پاکستان کی قیادت ثنا ءمیر کی جگہ سنبھالنے والی بسمہ معروف نے کی۔ 

شیئر: