Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سے دھرنا ختم کرانے کیلئے نئی ڈیڈ لائن

اسلام آباد.. اسلام آبادہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو فیض آباد انٹر چینج سے ہفتے کی صبح تک دھرنا ختم کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شوکت عزیز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اختیارات کا استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ہائیکورٹ نے حکمنامے میں کہا کہ پرامن طریقے یا رینجرز اور ایف سی کے ذریعے آپریشن کرکے دھرنا ختم کرایاجائے۔اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پورے شہر کے حقوق سلب کر لیں ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 10 دن میں محض تماشائی کا کردار ادا کیا ۔ ادھررینجرز کوفیض آباد انٹر چینج کے قریب تعینات کردیا گیا۔ راستوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی گاڑیوں اور افراد کی سخت تلاشی شروع کردی ۔ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے ۔عدالتی حکم کے باوجود مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اوراطراف کی سڑکیں بدستور ٹریفک کیلئے بند ہیں ۔فیض آباد اوراطراف کے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہے۔ دھرنے کے شرکا ختم نبوت سے متعلق آئینی شقوں میں ردو بدل کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
 

شیئر: