Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد الحریر ی فرانس روانہ ہوگئے

بیروت: لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری ریاض سے فرانس روانہ ہوگئے۔ لبنانی ٹی وی چینل المستقبل کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر پیرس میں ہفتہ کو ان کا استقبال کریں گے۔ قبل ازیں سعد الحریری نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا تھا کہ میرے متعلق یہ دعوی کہ میں ریاض میں نظر بند ہوں مضحکہ خیز ہے۔ میں اس وقت ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہونے والا ہوں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لبنان میں کسی بھی سعودی شہری پر حملہ کرنا یا اس کے املاک کو نقصان پہنچانا ایسا ہے جیسے سعد الحریری پر حملہ کیا جائے۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ حملہ آور فتنہ پرور لوگ ہیں۔
 

شیئر: