Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

33سالہ خاتون چور نے ایک ہی دن میں 4 کاریں چرالیں

 میسا چوسٹس..... یہاں پولیس نے ایک 33سالہ خاتون کو ایک ہی دن میں 4کاریں چوری کرنے پر گرفتار کرلیا۔ دیدہ دلیر چورنی نے ایک کار تو تھانے کے قریب سے چرائی تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ اس خاتون نے پہلے مزدہ پک اپ چرائی، اسے گرفتار کیا گیا تاہم ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اس خاتون نے تھانے سے نکل کر صرف آدھے میل دور ہی ایک ٹویوٹا کار چرائی۔ اس کے بعد وہ سڑک پر پھرتی رہی اور اسے ایک بی ایم ڈبلیو کار نظر آئی۔ وہ بھی اس نے اڑا لی۔ جب وہ کار میں فراٹے بھرتی جارہی تھی تو بی ایم ڈبلیو کے مالک نے پولیس کو اطلاع دیدی۔ پولیس نے تعاقب کرکے اسے گرفتار کرلیا اور عدالت نے اسکی ضمانت دینے سے انکار کردیا جس پر اسے جیل بھیج دیا گیا۔

شیئر: