Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن و سنت پر عمل آوری دین و دنیا کی کامیابی ہے ،مولانا خلیل اللہ بشیر

تلاوت قرآن خوانی کے ساتھ فہم قرآن کی طرف توجہ دیں ، محفل عظمت قرآن سے شرکاءکا خطاب
جدہ ( امین انصاری ) مسلمان اگر دین و دنیا کی بھلائی چاہتے ہیں تو وہ قرآن و سنت پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔ جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ محفل عظمت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خلیل اللہ بشیر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم قیامت تک آنے والی نسلوں کیلئے منبع ہدایت ہے ۔ مولانا نے کہا کہ قرآن کا فیضان یہ ہے کہ جتنا اسکو پڑھتے جائیں گے اتنا لطف آتا جاتا ہے اور اتنے درجات بلند ہونگے ۔مولانا نے کہا کہ دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں ہے جس کو حفظ کرکے انسانی سینے میں محفوظ کیا گیا ہو لیکن قرآن مجید وہ واحد کتاب ہے جو 7 سال کے بچے سے لیکر 90 سال تک کے بزرگ ، بیناسے لیکر نابینا تک کو بہ آسانی یاد ہوجاتا ہے۔محمد اعجاز الدین نے کہا کہ قرآن مجید اگر ہم اپنی مادری زبان اردو میں ترجمہ کے ساتھ پڑھیں گے تو یقینا ہم قرآن کو سمجھ سکیں گے اور اس کا پورا پورا حق ادا کریں گے ۔ یونس الماس نے کہا کہ قرآن مجید ہر دور میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ اسکو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں قرآن کی تلاوت کے ساتھ قرآن فہمی کی فکر ہونا چاہئے کیونکہ اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں اور ہمیں ان احکامات کو سمجھنے اور سیکھنے کی سخت ضرورت ہے ۔ بعد ازاں جدہ کے معروف نعت خواں حضرات سے نعتیہ کلام سنا گیا جسکی نظامت محمد اعجاز الدین نے بہت ہی خوبصورت انداز میں کی ۔محفل عظمت قرآن میں سید جعفر حسین ، عبدالرحمان صدیقی ، خالد محی الدین ، فقیر پاشا، افضل منہاج، محمد سراج ،یونس الماس ،سید محمد خالد حسین مدنی،محمد لیاقت علی خان ، محمد یوسف ، احمد رضااور دیگر احباب کثیر تعداد میں موجودتھے ۔ 

شیئر: