Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس پر مودی حکومت کا جوابی وار

نئی دہلی..... حکومت نے فرانس کے ساتھ رافیل طیارہ سودے پر اپوزیشن کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا کہ کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے حکومت نے دفاعی تیاریوں کو نظر انداز کرکے10 سال تک اس سودے کو التوا میں ڈالے رکھا جو باعث شرم ہے جبکہ مودی حکومت نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فضائیہ کی فوری ضرورت پوری کرنے کے لئے 36 رافیل طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔فرانسیسی حکومت کے ساتھ جنگی رافیل طیارے کی خریداری کے سودے پر کانگریس اور اس کے نائب صدر راہول گاندھی کی طرف سے سوالات اٹھائے جانے اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کا یکطرفہ فیصلہ قرار دینے کے بعد حکومت کے دفاع میں اتری وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس نے’ہوم ورک‘ کے بغیر ہی بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سودے میں مکمل طور شفافیت برتی گئی ہے اور اس میں دفاعی خریداری کے عمل کے تمام قوانین پر عمل کیا گیا ہے۔محترمہ سیتارمن نے کہا کہ 2000سے2014کے درمیانی میعاد میں یو پی اے حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی تھی۔ 14سال بیت گئے لیکن اس وقت کی حکومت کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

شیئر: