Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور موڈیز

نئی دہلی.... وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی رینکنگ طے کرنے والی ایجنسی موڈیز کے ذریعہ ہندوستان کی رینکنگ بہتر قراردینے کے بعد کہا کہ موڈیز کو حکومت کی اصلاحات پر بھروسہ ہے۔ مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ’موڈیز نے 2004 کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے۔موڈیز کو یقین ہے کہ نریندر مودی حکومت کی اصلاحات سے ملک میں کاروباری ماحول سدھرے گا،پیداواریت بڑھے گی۔ غیر ملکی اور گھریلو سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی اور بالآخر مضبوط اور تسلسل سے ترقی ہوگی۔
 

شیئر: