Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظفر الحق دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات کرینگے

  اسلام آباد...وزیرداخلہ احسن اقبال نے انتظامیہ کو دھرنا ختم کرانے کے لئے آپریشن 24 گھنٹے موخرکرنے کی ہدایت کردی۔ راجہ ظفرالحق کی قیادت میں حکومتی وفد اورتحریک لبیک کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے۔ قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا۔ اب دھرنے کا جوازنہیں رہا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا قانونی تقاضا ہے لیکن کسی قسم کا ٹکراو نہیں چاہتے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملات احسن طریقے سے نمٹ جائیں گے۔ اسلام آ باد ہائی کورٹ نے ہفتے کی صبح تک ضلعی انتظامیہ کو بات چیت یا طاقت کے ذریعے ہر صورت دھرنا ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔ انتظامیہ نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں۔ پولیس کے 4 ہزار اہلکاروں کے علاوہ رینجرزاور ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں۔ 

شیئر: