Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان نے کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ایک انٹرویو کے دوران سلمان سے سوال کیا گیا کہ انہیں کون سی ساتھی اداکارہ پسند ہے ۔ سلمان نے سب کا ہی دل رکھا اور کہا کہ سب ہی بہترین اور پسند ہیں تاہم جب کترینہ کیف کے بارے میں بات کی گئی تو دبنگ خان نے ان کی تعریفیں کیں ۔سلمان خان نے مسلسل 2 منٹ تک کترینہ کیف کی اداکاری اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ کترینہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا وقت گزرتا ہے۔وہ فلم میں ہر کام سنجیدگی اور سخت محنت سے کرتی ہیں ۔ٹائیگر زندہ ہے میں کترینہ نے ایکشن سین بخوبی انجام دیئے حالانکہ یہ سب کچھ کرنا انتہائی مشکل کام تھا لیکن کترینہ نے خوب دل لگا کر محنت سے یہ کر دکھایا۔سلمان نے اداکارہ کے بارے میں مزید بتایا کہ جس جگہ فلم کی شوٹنگ کی گئی، وہاں کا درجہ حرارت 50 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اتنی گرمی میں شوٹنگ کے بعد بھی کترینہ گھنٹے تک کرکٹ اور والی بال کھیلتیں،اس کے بعد وہ جم جاتیں اور بعد ازاں وہ ٹینس بھی سیکھا کرتیں اور ہم سب لوگ حیران ہوجاتے کہ آخر ان میں اتنی طاقت کہاں سے آتی ہے اور وہ تھکتی کیوں نہیں ۔ ٹائیگر زندہ ہے رواں برس 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: