Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمنوا لیڈیز کلب کے زیر اہتمام رنگا رنگ فیشن شو

پروگرام کے پہلے حصے میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) خواتین کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم ہمنوا لیڈیز کلب کے زیراہتمام رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ہمنوا لیڈیز کلب کی پیٹرن چیف سفیر پاکستان کی اہلیہ کی زیر نگرانی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا، پہلا علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دوسرا فیشن شو جو 3حصوں پر تقسیم کیا گیا ۔پہلا حالیہ فیشن، دوسرا  ہمیشہ رہنے والے ملبوسات اور تیسرا برائیڈل ملبوسات ۔ان ملبوسات کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ ریمپ پر خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے ہوئے خواتین نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے پورے ہال سے داد وصول کی۔ ہمنوا لیڈیز کلب کی جنرل سیکرٹری شمائلہ شہباز نے بڑے شاندار انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ فرح شمیم نے علامہ محمد اقبال کی شخصیت اور شاعری پر مفصل مقالہ پڑھا اور ان کی نظم ترنم سے پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب میں ہبہ لطیف  ، یمنا، فضہ، خلود، فاطمہ،سنبل، رابیل،علینا ، فرح، ثنا، فریحہ، ماریہ، زنیب ، نجمہ، نغمانہ،دانیہ اور سارہ شہباز نے مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی۔ا سٹیج کو بڑے دلکش اور شاندار طریقے سے سجایا گیا تھا۔ ہمنوا لیڈیز کلب کی بانی ممبر تبسم شیخ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کئے تاکہ آنے والی نئی ممبران کو تنظیمی آگاہی حاصل ہو سکے ۔ تقریب میں دلہنوں کو بڑی خوبصورتی اور محنت سے تیار کیا گیا تھا جو انتہائی قابل ستائش عمل تھا۔ تقریب کے آخر میں فیشن شو اور دیگر پروگرام میں حصہ لینے والی خواتین میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئےگئے۔ حوصلہ افزائی کرنے پر ہمنوا لیڈیز کلب کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ہمنوا لیڈیز کلب کی حالیہ ایگزیکٹو باڈی جس میں بلقیس صفدر ، شمائلہ شہباز ، ہما،  غزالہ، ثوبیہ، آفشین اور ثنا نے اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام پیش کرکے شرکاء سے بے حد داد وصول کی اور تقریب میں شرکت کرنے پر تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیئر: