Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی ہے،ٹائیگر شروف

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیل ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کر رہے ہیں۔ٹائیگر شروف ،ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم میں کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریتک سر میرے لئے وکٹری جیسے ہیں۔ مجھے فلم میں  100 فیصد سے زائدکارکردگی دینی ہو گی کیونکہ ریتک سر ہر چیز میں اپنا بہترین ٹیلنٹ پیش کرتے ہیں اور مجھے ان جیسا بننے کیلئے سخت محنت کرنی ہو گی۔فلم کی عکسبندی آئندہ سال اپریل میں شروع ہو گی جبکہ فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا۔فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔
 

شیئر: