Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیچھے کی جانب چھلانگ لگانے والا روبوٹ تیار

واشنگٹن.....بوسٹن میں ایک کمپنی نے ایک ایسا 6فٹ 9انچ لمبا روبوٹ تیار کیا ہے جو 4ٹانگوں پر چلتا ہے اور اچھل کر پیچھے کی جانب چھلانگ لگا کر سیدھا کھڑا ہوجاتا ہے۔اسکا وزن 167پاﺅنڈ ہے۔ چند ماہ قبل ہی بوسٹن میں قائم روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسا روبوٹ مارکیٹ میں لائیگی جو یہ کام باآسانی کرسکتا ہے۔اسے اس سے پہلے ایک روبو اولمپکس میں بھی پیش کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا۔

شیئر: