Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز: پہلے میچ میں سری لنکا کی برتری

 
کولکتہ : ہند سری لنکا کے مابین کھیلی جارہی 3ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے اور سری لنکا نے میزبان ٹیم انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی ہے۔سری لنکا نے8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے تھے اور اسے75 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔چوتھے روز صبح ہند کے میڈیم فاسٹ بولر محمد شامی نے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشورکمار نے ایک وکٹ لی۔تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے ہند کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لئے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دنیش چندی مل اور ڈک والا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 13 اور 14 رنز بنائے تھے لیکن چوتھے دن دونوں 28 اور 35 رنوز بناکر محمد شامی کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔مہمان ٹیم کی جانب سے سمارا وکرما اور دیمتھ کرونارتنے نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنائے۔ابتدائی نقصان کے بعد سری لنکا کی جانب سے تھری مانے اور اینجلو میتھیوز نے اپنی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ہند کی جانب سے بھوونیشور کمار اور امیش یادو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پہلی اننگز میں ہند کی پوری ٹیم صرف 172 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔کپتان ویرات کوہلی کو صفر پر لکمال نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ چیتیشور پجارا نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے لکمال نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بارش سے آنکھ میچولی کے درمیان کھیلے جانے والے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔اتوار کو چوتھے دن میچ کی دوسری اننگز شروع نہیں ہو سکی۔
 

شیئر: