Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے فلسطینی دفتر بند کرنیکا عندیہ دیدیا

ریاض .... امریکہ نے واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین کے دفتر کے اجازت نامے میں توسیع سے انکار کردیا۔امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یہ موقف فلسطینی شہریوں کےخلاف جرائم کی بابت عدالت کے سامنے اسرائیل کے تعاقب کے انتباہ کی بنیاد پر اختیار کیا ہے۔ فلسطینی ایوان صدارت نے اس بات پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا کہ امریکہ واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین کا دفتر بند کرنے کے درپے ہے۔ ایوان صدارت کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے توجہ دلائی کہ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو یہ فلسطینی امریکی تعلقات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہوگا جس کے امن عمل پر سنگین اثرات مرتب ہونگے۔
 

شیئر: