Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں روزانہ 81000گاڑیاں داخل ہورہی ہیں

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں روزانہ 81ہزارگاڑیاں داخل ہورہی ہیں۔ جدہ، مکہ شاہراہ سے جانے والی گاڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہ بات وزارت نقل و حمل نے مقدس شہر جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کرکے بتائی۔ مکہ میں داخلے کی چاروں شاہراہوں سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 81ہزار یومیہ ریکارڈ کی گئی۔ جدہ سے جانے والی گاڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ پائی گئی۔ 31 ہزار961گاڑیاں جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ رہی ہیں۔
 

شیئر: