Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی مذبح خانے بند کرنے کی مہم جاری رہے گی، یوگی

مظفر نگر ۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے غیر قانونی مذبح خانے بند کرنے کی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو کسی حال میں بخشا نہیں جائیگا۔میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سلسلے میں عوامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ امن و امان سے کھلواڑ کرنے والوں کو سمجھ میں آگیا ہوگا کہ اترپردیش میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ پولیس کی تفتیشی مہم کی وجہ سے مجرم راہ فرار اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سابقہ حکومتیں غیر قانونی مذبح خانے بند کرانے میں ناکام رہی تھیں۔ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی قانون پر عملدرآمد شروع کیا گیا جس سے مجرموں کو کہیں پناہ نہیں مل پارہی۔یوگی نے کہا کہ کسانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ 86لاکھ کسانوں کا36ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کردیا گیا۔ کسانوں کو اب تک 25کروڑ روپے کی ادائیگی کرائی جاچکی ہے۔ ریاست میں ترقی کے کاموں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائیگا۔

شیئر: