Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپیِ :روزانہ 100سڑک حادثات ،53ہلاکتیں

لکھنؤ۔۔۔یوپی میں روزانہ تقریباً100سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 53افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کے پیش نظر یوگی حکومت اب ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے کمر بستہ ہوگئی ہے۔ ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی ڈی ایم کی سربراہی میں دیدی گئی ہے۔ 2016ء کے اعدادوشمار کے مطابق61 ہزار235سڑک حادثات ہوئے۔ ان میں 19 ہزار320افراد ہلاک اور 25ہزار96زخمی ہوئے ۔ سپریم کورٹ کی کمیٹی برائے روڈ سیفٹی نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ریاستی حکومت نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے سڑک کی سیکیورٹی کے تحت کم از کم 10فیصد سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں۔

شیئر: