Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش اور میانمار روہنگیا بحران خود حل کریں، چین

ڈھاکا۔۔۔چین نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کو مل کر روہنگیا مسلمانوں کی مہاجرت سے پیدا ہونے والا بحران باہمی مذاکرات سے خود حل کرنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے اتوار کے روز ڈھاکا میں چینی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کو اس بحران کے حل کیلئے کسی بین الاقوامی پیشرفت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بحران کے حل کی کوششوں میں بین الاقوامی برادری کوبیچ میں لا کر معاملے کو پیچیدہ بنانے کی بجائے دو طرفہ بات چیت کا راستہ اپنایا جانا چاہیے۔
 

شیئر: