Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھی کے انوکھے انداز

لباس کے حوالے سے عمر پسند اور شخصیت کے مطابق قدیم اور جدید انداز کو اپنا نا ایک فن ہے۔ یوں تو ساڑھی کا رنگ ، پلو کو کاندھے پر ڈالنے کا انداز ،6 یا7 گز کپڑے کے لیے بنارسی ، شیفون ، سلک یا کاٹن کا انتخاب آپ پر منحصر ہے لیکن ساڑھی کو مزید خوبصورتی کے ساتھ پہننے کے لیے نئے ٹرینڈز کا جاننا بھی ضروری ہے ۔ 
مزید پڑھیں:کینز میلے میں سونم کپورکی ساڑھی کا چرچا
لباس میں سادہ گول گلا پہننا عام ہے لیکن ساڑھی جیسے خاص لباس کے لیے گلا بھی منفرد ہونا چاہیے چنانچہ ساڑھی پر گول گلا پہننے کی بجائے پیٹر پین کالر بلاؤزکا انتخاب کیجییج سب آپ کو دیکھتے رہ جائیں گے۔ 
بلاوز اگر سادہ ہو تو آستین پر گوٹا کناری کر لیں۔ روایتی انداز کے ساتھ وکٹورین عہد کی یاد تازہ ہو جائے گی اور گوٹا کناری کی چمک سے سادہ کپڑے میں بھی دمک آجائے گی۔ آجکل یوں بھی ڈھیلی ڈھالی ، گھیر والی دلچسپ آستین کا زمانہ ہے تو پھر آپ کیوں کسی سے پیچھے رہیں ۔
مزید پڑھیں:خواتین روزانہ 300مختلف کیمیکلز چہرے پر تھوپتی ہیں
 
ساڑھی میں انگرکھا بلاوز نیا فیشن ہے ۔ اس حوالے سے بہتر ہے کہ دو رنگ استعمال کیے جائیں تاکہ انگرکھا کا ڈوری والا ڈیزائن نمایاں ہو۔ بلاوز اگر پرنٹڈ ہو تو ساڑھی سادہ لیں اور اگر انگرکھا بلاوز کے لیے دو رنگی سادہ کپڑا استعمال کیا گیا ہے تو ساڑھی پرنٹ والی لیں۔ 
آجکل نیٹ کی ساڑھی فیشن میں ان ہے۔ ایمبرائیڈری والی نیٹ ساڑھی منتخب کیجیے . گلے میں جیولری پہننے کے بجائے جھمکے اور مانگ ٹیکا مناسب انتخاب ہے یہ آپ کی تیاری میں چار چاند لگا دے گا۔
مزید پڑھیں:صاف اور محفوظ میک اپ کا استعمال یقینی بنائیں
 
 
 
 

شیئر: