Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کی عالیہ، کرینہ اور مادھوری کیساتھ سیلفیاں

بالی وڈ کنگ خان یوں تو سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنی سرگرمیوں کی تصاویرسے مداحوںمیں مقبول ہیں، وہیں شاہ رخ کی سیلفی دیگر اداکاروں کےساتھ سامنے آجائے تو یہ بے انتہا مقبول ہوجاتی ہے۔ شاہ رخ  خان نے ایسی ہی  چند تصاویر ایک جگہ اکٹھی کرکے انسٹا گرام پر شیئر کیںاور اداکاراوں کا علیحدہ علیحدہ سیلفی بنانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ وہ مادھوری دکشت، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور کےساتھ شاہ رخ کی یہ سیلفیاں مداحوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ بتایاجاتاہے یہ تصاویر کسی ایوارڈ تقریب کے موقع پر شاہ رخ نے بنائی ہیں۔اس سے قبل شاہ رخ خان کی رانی مکھرجی اور کاجول کےساتھ تصویر سامنے آئی تھیں۔
 

شیئر: