Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیویز کے شکار میں موسم سے بھی مقابلہ ہو گا،سرفراز احمد

 
راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورئہ نیوزی لینڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔اپنے ایک انٹرویو میںانھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ فتوحات خوش آئند ہیں۔ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں کھلاڑی درست سمت میں گامزن رہے۔آئندہ سیریز نیوزی لینڈ میں ہے۔کیویز کے ہوم گراونڈ پرموسم سے بھی مقابلہ کرنے کےلئے خاص تیاریاں کرنا ہوں گی۔ ہمیں بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے اچھی پلاننگ سے میچزکھیلنا ہوں گے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹرافیاں جیت کر لاسکتے ہیں۔تیاری کے لئے ہمیں فٹنس اور پریکٹس پر مزید کام کرنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو فٹ اور فارم میں رہنے کےلئے مدد مل رہی ہے لیکن مزید محنت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کیویز کا گھر میں شکار ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن بھرپورتیاری کریں تو میزبان کو زیر کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: