Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیاں مالکوں کولبھانے کے درجنوں طریقے جانتی ہیں

لندن ..... بلیوں کی عادات و اطوار کے بارے میں برطانیہ میں آئے دن مختلف پرچوں اور رسالوں کے ساتھ کتابیں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔ جن میں انکی تصاویر ہوتی ہیں اور انکی حرکات سکنات کا تفصیلی ذکر ہوتا ہے۔ اب اس حوالے سے جو تازہ ترین کتاب بازار میں آئی ہے اس کا نام مرتبین نے ”پھنسی ہوئی بلیاں “ رکھا ہے او ر اس میں عجیب و غریب حرکتوں کے طفیل اپنی پریشانیاں خریدنے والی 125بلیوں کی تصاویر ہیں۔ ناشرین نے اتنی ساری تصاویر جمع کرنے کیلئے اچھا خاصا وقت اور پیسہ صرف کیا جبکہ انہیں کئی ماہ تک مصروف کار رہنا پڑا۔ بلیاں پالنے والے شائقین اس کتاب سے بطور خاص لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور کتابی تصویروں میں نظرآنے والی بلیوں کی عجیب و غریب تصویروں کا موازنہ اپنی بلیوں سے کرسکتے ہیں۔ کئی تصاویر ایسی ہیں جو عام کہی جاسکتی ہیں مگر چند تصاویر حیران کن بھی ہیں کہ آخر اس بلی نے یہ انداز کس طرح اختیار کیا ہوگا۔ تمام انداز حیران کن اورمضحکہ خیز ہیں۔
مزید پڑھیں: صرف 10فیصدامریکیو ں کو مناسب پھل اور سبزیاں ملتی ہیں
 

شیئر: