Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ : جرمنی نے چین اور ارجنٹائن نے انگلینڈ کو ہرا دیا

 
آکلینڈ:ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ میں جرمنی نے چین اور ارجنٹائن نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ نیوزی لینڈ میں جاری ہے ۔گزشتہ روز پول بی میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد0-3 سے ہرا دیا۔ میری ماورز نے دو گول اسکور کئے۔ جرمنی کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ ایک اور میچ میں ارجنٹائن نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول ڈیلفینا مرینو نے کیا۔

شیئر: