Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور عرب ممالک کے حوالے سے سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں

پیر 20نومبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبارات الشرق الاوسط اور مکہ اخبار کی سرخیاں کچھ اس طرح تھیں۔
الشرق الاوسط:۔
الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی پہلی سرخی : ”عرب ممالک کی طرف سے ایرانی دہشتگردی، میزائل حملوں اور اسکے اشارے پر ناچنے والے گروہوں کی سرگرمیوں کی مذمت، لبنان کا حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے پر تحفظات کا اظہار، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانے کا امکان، سعودی عرب کا خود کے دفاع کے حق پر زور“۔
صفحہ اول کی دوسری سرخی کچھ اسطرح ہے کہ ”عرب ممالک فلسطینی امریکی بحران کو قابو کرنے کیلئے متحرک ہوگئے“۔
تیسری بڑی سرخی ”شامی نظام حکومت کی افواج نے عراقی سرحدوں پر واقع البوکمال شہر پر قبضہ بحال کرلیا، ایرانی مشیر جھڑپوں میں مارا گیا“۔
الشرق الاوسط کی چوتھی سرخی ”زمبابوےے کے صدر رابرٹ موگابے نے قوم سے خطاب کرکے برطرفی کی کارروائی کو چیلنج کردیا“۔
پانچویں سرخی کچھ یوں ہے ” مراکش کے الصویرہ علاقے کے قریہ میں غذائی اشیاءکی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ15افراد ہلاک ، 5زخمی“۔
اسی طرح الشرق الاوسط کی چھٹی سرخی یہ ہے کہ ” تیل کے ماسوا ذرائع سے سعودی عرب کی تیل آمدنی میں 80فیصداضافہ“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مکہ :۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی ریجن کی 10فلاحی انجمنوں کو بھی عطیات فراہم کردیئے“۔
اخبار کی دوسری سرخی کچھ یوں ہے کہ ”عرب لیگ کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار، دہشتگردی پھیلانے پر ایران کی مذمت
تیسری سرخی ہے ”40دہشتگردوں پر مشتمل حوثی قائدین یمن سے تہران فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے“۔
چوتھی سرخی یہ ہے ”ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد ٹنکی بھروانے کا خرچ کتنا بڑھے گا“۔
پانچویں سرخی ”سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے اسپتالوں اور رہائشی مراکز پر بمباری کے حوثیو ں کے دعوے مدلل شکل میں مسترد کردیئے۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: