Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 گیندوں نے انگلینڈ میں ساکھ بدل کر رکھ دی، محمد عامر

لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک انٹریو میں کہا کہ لندن میں کھیلی گئی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کو کرائی گئی لگاتار 2گیندوں نے انگلینڈ میں ان کی ساکھ بدل کر رکھ دی۔ فائنل میں ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود اگلی ہی گیند پر دوبارہ آوٹ کرنے کے حوالے سے سوال پر عامر نے کہا کہ ان 2گیندوں نے برطانیہ میں میری ساکھ ہی بدل دی۔کیچ ڈراپ ہونے کے بعد اگلی گیند پر کوہلی کا دوبارہ آوٹ ہونا بڑی کامیابی تھی کیونکہ ہم وہیں پر 60 سے 70 فیصد میچ جیت چکے تھے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کوہلی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔محمد عامر نے کہا کہ جب کوہلی کا کیچ نہ ہوا تو مجھے لگا کہ آدھا میچ ہمارے ہاتھ سے چھوٹ گیا کیونکہ مجھے فوراً ہی فخر زمان کا نوبال پر آوٹ ہونا یاد آیا جنہوں نے اس کے بعد سنچری بنا دی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ویرات کوہلی اگلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہند اورآسٹریلیا کے خلاف کھیل کر ہمیشہ ہی کچھ خاص کرنے کا دل کرتا ہے کیونکہ یہ دونوں دنیا کی انتہائی مشکل ٹیمیں ہیں جبکہ ہندکے خلاف کھیلتے ہوئے تو ہماری باڈی لینگویج ہی مختلف ہوتی ہے کیونکہ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ اگر ہم نے یہاں پرفارم کیا تو دنیا میں ایک الگ ہی امیج جائے گا اور بحیثیت کھلاڑی اہمیت بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک فٹ ہیں تینوں فارمیٹ میںکھیلتارہوں گا۔

شیئر: