Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر یقینی، رہائشی محتاط رہیں

ریاض: محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں آج پیر (20نومبر) سے موسم غیر یقینی رہے گا۔ موسلادھار بارش اور تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کے طوفان سے شمالی حدود، حائل، تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، قصیم اور ریاض متاثر رہیں گے۔
مزید پڑھیں:جدہ سمیت دیگر کمشنریوں میں منگل کو اسکول بند رہیں گے
 ساحلی علاقوں جدہ، الوجہ، املج، ینبع، رابغ اور للیث میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وادیوں، ڈھلانوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور پر خطر علاقوں سے دور رہیں۔ 
 

شیئر: