Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے مذاکرات ناکام

برل۔۔۔جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ انجیلا مریکل کے چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گئی ۔فری ڈیمو کریٹ پارٹی نے مزید مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بری حکمرانی کرنے سے بہتر ہے کہ حکمرانی نہ ہی کی جائے۔جرمن چانسلر انجیلامریکل نے کہاکہ اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا۔نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے صدرکوآگاہ کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ملک کوآگے لیکرجانیکی ہرممکن کوشش کروں گی،آنیوالے مشکل ہفتوں میں ملکی انتظام یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔انجیلامریکل کی صدر سے ملاقات کا مطلب یہ ہے کہ وہ گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گی۔جرمنی کے صدر کے پاس نئے انتخابات کرانے کا اختیار ہے۔
 
 
 

شیئر: