Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی آسٹریلیا میں زلزلہ، سونامی کا خدشہ

سڈنی۔۔۔ جنوبی بحرالکاہل میں واقع مشرقی آسٹریلیا کے نیوکیلڈونیا جزائر میں 7.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کیمطابق جزائر نیو کیلڈونیا میں زلزلہ زیر سمندر 10کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت سے سونامی کا خدشہ ہے، ایک میٹر اونچی لہریں آنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ حکام نے کہا کہ دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
 
 

شیئر: