Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکرز نے سعودی ویب سائٹس کو سال میں 54 ہزار بار ہیک کرنے کی کوشش کی

دمام.... ہیکرز نے سعودی ویب سائٹس کو ایک سال کے دوران 54 ہزار بار ہیک کرنے کی کوشش کی۔ پوری دنیا میں سعودی عرب کا نمبر تیسرا ہے جس کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ فی گھنٹہ 6.25 بار ہیکنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ الشرقیہ ایوان صنعت و تجارت سے جاری ہونے والے میگزین الاقتصاد نے یہ رپورٹ شائع کرکے واضح کیا کہ ایک طرح سے سعودی عرب کے خلاف الیکٹرونک جنگ ہورہی ہے۔ سعودی معیشت مشرق وسطی کی سب سے طاقتور اور اس کا شمار دنیا کے 20 طاقتور معاشی ممالک میں ہوتا ہے۔ اس وجہ سے سعودی عرب کی کمپنیوں ، اداروں کو ہیک کرنے کے چکر چلائے جارہے ہیں۔ ہیکنگ کی وجہ سے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کیلئے خطرات پیدا ہورہے ہیں، شرح نمو میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ سعودی ماہرین اقتصاد نے توجہ دلائی کہ انفارمیشن سیکیورٹی کے اداروں کی جانب سے الیکٹرونک جنگ کا پامردی سے مقابلے کے باوجود صورتحال تشویشناک ہے۔ سعودی ویژن 2030 کے مطابق سعودی حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی سرپرستی کررہی ہے۔ سعودی عرب کے جدت طرازوں کو اس سلسلے میں کھلے ذہن اور دماغ سے کام کرنا ہوگا۔ سعودی عرب کے 60 فیصد اداروں کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہیک کرنے کی بھیانک کوششیں کی گئیں۔ کمپنیوں اور اداروں کا ڈیٹا چوری کرنے کا چکر چلایا جارہا ہے۔ 

مزید پڑھیں : حرمین ایکسپریس کا جدہ مکہ تجربہ کامیاب رہا، امت کیلئے تحفہ ہے، خالد الفیصل

شیئر: