Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھ اچھا نہیں دیکھ رہا،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد...چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے آئین و قانون کے تحت کام کریں۔ ملکی سلامتی کیلئے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کے لئے پوری قوم کو متحد و یکجان ہونا ہوگا۔ آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہوئے تمام ملکی اداروں کو اپنے فرائض انجام دینے ہونگے۔ جمہوریت کے لئے پاکستانی قوم کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت چوتھا ستون ہے۔ صحافت کی آزادی سے ہی ملک و قوم کی اصلاح ہوتی ہے یہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ حق و سچ لکھنے اور بولنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہمیں اپنی اس روش کو بدلنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ2ہفتے سے ریاست بے بس ہے۔کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ کچھ اچھا نہیں دیکھ رہا۔رضاربانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا راستہ ایک ہی ہے کہ تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

شیئر: