Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش کاامکان

 جدہ.... سعودی محکمہ موسمیات اور محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ آج منگل کو سعودی عرب کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ آج منگل کو تمام سرکاری و نجی اور انٹرنیشنل اسکول بند رہیں گے۔ ام القریٰ ، طائف اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔ شہری دفاع نے توجہ دلائی ہے کہ شمالی حدود الجوف، حائل، تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، قصیم اور ریاض بارش سے متاثر ہونگے۔ ساحلی علاقوں الوجہ، املج، ینبع ، رابغ، جدہ اور اللیث میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں چلیں گی۔ سیلاب کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کرلیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 علاقے ایسے ہیں جہاں زیادہ بارشیں ہونگی ان میں جدہ شامل ہے۔ مکہ مکرمہ اور طائف بھی زد میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین قحطانی نے اپیل کی ہے کہ عوام اور تارکین وطن موسم کا حال وقفے وقفے سے جاننے کا اہتمام کریں۔ دریں اثناء تبوک ، ینبع اور الوجہ میں پیر کو زبردست بارش نے سیلاب کا سماں پیدا کردیا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ وائرل ہوگئیں۔ 
 

شیئر: