Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل میںT 10 ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ

10ٹیموں کی شرکت سے ٹورنامنٹ کا انعقاد، کافی کرکٹ ٹیم فتح یاب، ٹرافیاں اور میڈل تقسیم
    جبیل: جبیل میں شاندار  المولیب T10 کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس  ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ماجد منور تھے۔مہمان خصوصی  چیئرمین جبیل کرکٹ ایشویشن محمد اشتیاق وڑایچ،ناصر محمود باجوہ،افتخار حسین،بدر منیر بٹ،چوہدری محمد زبیر جہلم،راجہ آصف،راجہ عامر کیانی تھے۔
      المولیب T10 فائنل میں کافی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں 131 رنز بنائے ۔اسکے جواب میں سعودی ماض  نے  مقررہ 10 اوور میں 126 اسکور کیا، اس طرح اس  ٹورنامنٹ کی فتح کا جھنڈا کافی کرکٹ کے نام رہا۔ اس فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا انعام کافی کلب کے کپتان مولوی افتخار کو دیا گیا۔
    کافی کرکٹ کلب کے کپتان مولوی افتخار تھے ۔اِن سمیت ملک اشفاق، ندیم عباس،چوہدری ظہیر عباس،عادل بٹ،عمر جٹ،عاصم علی،ملک وسیم کھوکھر کاظم،محمد قاسم،بشارت علی،امین خان،محمد خرم،استاد سلیم کو میڈل پہنائے گئے اور ٹرافیاں ان میں تقسیم کی گئیں۔
    میچ کے چیف  آرگنائزر ماجد منور اور چیئرمین چوہدری اشتیاق وڑایچ نے اپنے خطاب میں کافی کرکٹ کلب کو فائنل جیتنے  پرمبارک باد پیش کی اور کہا کہ انشااللہ آنے والے وقت میں اس سے بہتر ٹورنامنٹ منعقد کروائیں گے۔
    ضلع جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیت زبیر چوہدری نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور ہم کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے دیار غیر میں بھی ان سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جتنے کھیل کے میدان آباد ہوئے اتنے ہی ہمارے ہسپتال ویران ہو گئے۔ منشیات کیخلاف جہاد کرنے والے لجپال پہلوان گروپ کے سنگ تمام ٹیموں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب  کے صدر راجہ یعقوب کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: