Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابغ میں آزاد کشمیر کے 70 ویں یوم تاسیس کی تقریب

کشمیر کمیونٹی رابغ کے زیر اہتمام تقریب میں جموں کشمیر لبریشن لیگ کے بزرگ رہنما سردار سبیل خان مہمان خصوصی تھے

    کشمیر کمیونٹی رابغ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے 70 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور مختلف مکتب فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن لیگ کے بزرگ رہنما سردار سبیل خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت کامران بیگ صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس رابغ نے کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سردار ذوالفقار خان جنرل سیکریٹری آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس رابغ اور سردار وحید  JKPPخاکسار رہنما نے انجام دیئے۔
    تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہواجس کا شرف بابر شریف سیکریٹری اطلاعات مسلم کانفرنس رابغ نے حاصل کیا۔ اس کے بعد آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
     تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی سردار سبیل خان نے کہا کہ تحریک آزاری کشمیر کیلئے تمام تضادات اور تعصبات سے بالاتر ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی ۔
    تقریب سے سردار زبیر خان آرگنائزر مسلم کانفرنس رابغ، اسرار حسین عباسی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس رابغ، سردار عامر اکبر ایڈیشنل سیکریٹری مالیات مسلم کانفرنس رابغ، ہمایوں کریم صدر JKPP رابغ، مقبول درانی رہنما پی ٹی آئی رابغ ، سردار فیاض شاکر رہنما  پی پی پی، کلیم خان سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی اپنا کردار ادا کر ے۔
    آخر میں صدر تقریب کامران بیگ نے 8 نکاتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ رائے سے منظور کیا گیا۔مفتی کاشف جاوید نے شہدا ئے کشمیر کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی۔

شیئر: