Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پاکستانی ڈرائیور نجم الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کویت( محمد عرفان شفیق) پاکستانی ٹریلر ڈرائیورنجم الحسن ولد ماسٹر اشرف کا کویت میں ٹریفک حادثے کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ دمام سے ٹریلے پر کویت آئے تھے۔سرحد پار کرنے کے بعد ٹریلے فنی خرابی واقع ہوگئی۔ وہ ٹریلے سے جیسے ہی باہر آئے تو ایک تیز رفتار گاڑی پیچھے سے ٹکرا گئی اور وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔متوفی کا جسد خاکی صباح ہسپتال میں کاغذی کاروائی کے بعدسرد خانے میںرکھ دیا گیا ہے جسے سوشل ورک ایوب بھٹی کی کوششوں سے آج پی آئی ائے کی پروازسے براستہ سیالکوٹ روانہ کر دیا جائے گا۔ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب صباح ہسپتال میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کا تعلق شہر چکوال سے ہے۔
 

شیئر: