Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے بھی دھرنے کا نوٹس لے لیا

  اسلام آباد.. سپریم کورٹ نے فیض آباد انٹر چینج پر جاری دھرنے کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے ۔ اٹارنی جنرل کو 23 نومبر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران وکلا کے مقررہ وقت پر نہ پہنچنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 14 عوام کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے۔ بتایا جائے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے کیا اقدامات کئے؟ واضح رہے کہ دھرنا 16 ویںدن بھی جاری ہے۔ جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں۔
 

شیئر: