Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ تصادم کے راستے پر ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تجویز دی کہ حکومت دھرنے کے معاملے پر فوج سے رابطہ کرے۔ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔ معاملے کو فوری حل کیا جائے تاکہ جڑواں شہروں کے عوام کو ریلیف مل سکے۔ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل پیش کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ نا اہل شخص کو پارٹی کی قیادت نہیں کرنی چاہیئے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اگر حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں۔حکمران برے ہوسکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں۔ انہوںنے کہا جو شخص پارلیمنٹ میں آنے کے لئے نااہل ہے وہ پارٹی کی قیادت کیسے کرسکتا ہے؟۔ ن لیگ تصادم کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا اگر آج بھی عمران خان نہیں آتے تو قوم دیکھ رہی ہے کہ پارلیمنٹ کو کون کتنی اہمیت دے رہا ہے۔

شیئر: