Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا آسان نہیں

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ جون2018ء سے دہلی میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے اب درخواست دہندگان کو آٹو میٹڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ہوگا۔ اس کیلئے ہر درخواست دہندگان کو شہر کے 10آٹو میٹڈ ٹیسٹ مراکز پر ایک نیا اور مشکل ڈرائیونگ اسکل ٹیسٹ دینا پڑیگا۔ یہ ہائی ٹیک ٹریک ٹیسٹ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگا۔ درخواست دہندگان کو لازمی طور پر مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے پہلے یہ آزمائش مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ ٹیسٹ کیلئے ٹریک کو 8پوائنٹس کی شکل میں بنایا جائیگا۔ امتحان مکمل کرنے کیلئے90سیکنڈ دیئے جائیں گے۔ عدد 8کی شکل میں گاڑی کا ایک چکر پورا کرنا ہوگا ۔ درخواست دہندگان کو ریورس (s) ٹیسٹ دینا ہوگا۔ اسے مکمل کرنے کیلئے 180سیکنڈ کا وقت دیا جائیگا۔ درخواست دہندگان کو گاڑی پیچھے کی جانب بھی چلانے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس ٹیسٹ کو اس طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صحیح ڈرائیونگ کرنے والے کوہی لائسنس جاری کیا جائیگا۔ اس عمل کے ذریعے یہ یقینی بنایا جائیگا ڈرائیوروں سے حادثات نہ ہوں۔واضح ہوکہ غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے سڑک حادثات میں گزشتہ 6برسوں کے دوران 10ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: