Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سزا سے استثنیٰ کب؟

ریاض .... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ اگر رشوت دینے والا یا رشوت پہنچانے والا مقامی حکام کو واردات کے انکشاف سے قبل ہی مطلع کردیا تو ایسی صورت میں اس کی سزا معاف کردی جائیگی۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ انسداد رشوت قاانون کی دفعہ 16میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ اگر رشوت دینے والا یا رشوت پہنچانے والا راز طشت از بام ہونے سے قبل متعلقہ حکام کو رشوت کی رپورٹ کردے تو ایسی صورت میں اسے سزا سے استثنیٰ دیدیا جائیگا۔
 

شیئر: