Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان سے چینی وزیر کی ملاقات

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔ سی پیک خطے کے تمام ممالک کو ملانے اور فاصلے کم کرنے کا ترقیاتی منصوبہ ہے۔ پاکستان اور چین ہمیشہ سے پر امن ہمسائیگی کا وژن رکھتے ہیں۔ منگل کووزیر اعطم شاہد خاقان سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان زو نے ملاقات کی۔ سی پیک منصوبے سمیت دوطرقہ تعلقات اور پاکستان میں جاری چینی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان نے کہا کہ چین پاکستان کا سچا اور ازمودہ دوست ہے۔ اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ پر امن ہمسائیگی پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے۔ امن سے ہی دونوں ملک ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے چین کا پاکستان میں تزویراتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا بھی ا عادہ کیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے شاہد خاقان کو چینی وزیر اعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

شیئر: