Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ ویوو وی 7 لانچ

ویوو کمپنی کا نیا اسمارٹ فون ویوو وی 7 انڈیا میں منعقدہ تقریب میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور آکٹا کور اسنیپ ڈریگون 450 پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں فلیش کے ساتھ 14 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور مون لائٹ گلو کے ساتھ 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ،مائیکرو یو ایس بی، ایف ایم ریڈیو ، آڈیو جیک اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے اور گولڈ  رنگ کے شیڈز میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکی قیمت 18990 ہندوستانی روپے ہے۔فون کو 24 نومبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: