Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فروٹس ، ٹماٹر اور کیک کو فریش رکھنے کا طریقہ

ٹماٹر جلدی گل سڑجاتے ہیں۔ انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے ڈنٹھل والے حصے کی طرف سے اوندھارکھیں۔ یہ وہ حصہ ہے، جہاں سے ٹماٹر پودے کی شاخ سے لٹکتا ہے۔ اس حصے پر خراشیں پڑجاتی ہیں اور نمی تیزی سے اثرانداز ہوتی ہے۔ اوندھا کرکے رکھنے پر ہوا کا اثر اس پر کم ہوتا ہے۔ یہ ترکیب اس صورت میں آزمائیے، جب آپ کے پاس ریفریجریٹر نہ ہو، ورنہ دوسری سبزیوں کے ساتھ ٹماٹروں کو اس میں رکھا جاسکتا ہے۔
مہمانوں کے آنے پر اکثر پھل وقت سے پہلے کاٹ لیے جاتے ہیں اورپھر  ان کی رنگت بھوری اور بدنما ہوجاتی ہے۔ اس پریشانی سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک لیموں کاٹ کر اس کا رس خاص طور پر کٹے ہوئے سیبوں پر ٹپکا دیجئے۔ اس کے علاوہ ایک حصہ شہد میں دو حصے پانی ملا کر کٹے ہوئے سیبوں پر ڈالنے سے بھی ان کی رنگت تبدیل نہیں ہوتی، اس لیے کہ لیموں میںوٹامن سی  اور سِٹرک ایسڈ ہوتا ہے اور شہد میں امائنوایسڈ ، جس کی وجہ سے کٹے ہوئے سیبوں پر ہوا اثر انداز نہیں ہوتی اور پھلوں کی رنگت برقرار رہتی ہے۔ 
مزید پڑھیں:مہندی کا رنگ کیسے گہرا کریں؟
پورا کیک نہ کھانے کی صورت میں اسے رکھ دیا جاتا ہے تو وہ سوکھ جاتا ہے۔ آپ کیک کو جس طرف سے کاٹ کر ٹکڑے بناتی ہیں، اس طرف ڈبل روٹی کا ایک سلائس ٹوتھ پک کے ذریعے سے کیک سے جوڑ دیں۔ سلائس سے چپکا رہنے کی صورت میں کیک کی نمی برقرار رہے گی اور وہ نہیں سوکھے گا۔
 
 

شیئر: