Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، جرمن صدر

برلن۔۔۔جرمنی میں حکومت سازی کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے سیاسی جماعتوں سے مخلوط حکومت کے قیام کو ممکن بنانے کی درخواست کی ہے۔ اس طرح فوری انتخابات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے حکومت سازی کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد تشکیل حکومت کی کوششوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو ان کی ذمہ داری یاد دلائی ہے۔ شٹائن مائر کے بقول ایسا نہیں ہو سکتا کہ نئے انتخابات کی صورت میں سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری یوں اتنی آسانی سے ووٹرز کے حوالے کر دی جائے۔واضح رہے کہ ستمبر میں انتخابات کے بعد کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد 4 جماعتوں کے مابین یہ مذاکرات جاری تھے۔
 
 

شیئر: