Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز کئی انگلش کرکٹر ز کا کیریئر ختم کردے گی، ناتھن لیون

برزبن : آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ایشز ٹیسٹ میں فتح کی جانب مہم کیلئے تیار ہیں ۔ روایتی سیریز کا پہلا میچ برزبن کے گابا کرکٹ گراونڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ انگلش ٹیم سیریز میں اعزاز کا دفاع کرے گی تاہم دونوں ٹیمیں اس مرتبہ سیریز کے حوالے سے کم و بیش برابر نظر آرہی ہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم کو ہوم گراونڈ کا جو اضافی فائدہ حاصل ہے وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی ۔ سیریز سے قبل لفظی جنگ عروج پر ہے اور آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیریز کئی انگلش کھلاڑیوں کے کیریئر کا بھی خاتمہ کردے گی جبکہ انگلش کپتان کو قیادت سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں کسی ٹیم کو دوسری پر کوئی ایسی برتری حاصل نہیں جس کی وجہ سے اسے فیورٹ قرار دیا جاسکے ۔ انگلش ٹیم کو اپنے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران2013-14میں5-0سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم گزشتہ18ماہ سے بیٹنگ مسائل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم اپنے ٹاپ آرڈر کی کمزوریوں کی وجہ مسائل سے دوچار ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ سال اپریل کے بعد سے اپنے10میں سے9ٹیسٹ جیت چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کی شرح کامیابی6-8رہی۔آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کا دعویٰ ہے کہ انگلش ٹیم ہماری فاسٹ بولنگ سے خوفزدہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سیریز کے نتیجے میں نہ صرف جوئے روٹ کپتانی سے محروم ہوں گے بلکہ کئی انگلش کھلاڑیوں کا توکیریئر بھی اختتام کو پہنچ جائے گا۔گزشتہ دورے میں روٹ کو ڈراپ کردیا گیا تھا اور بہتر ہوگا کہ وہ اس مرتبہ بھی ڈراپ ہو جائیں۔لیون کے یہ ریمارکس اس لحاظ سے انوکھے ہیں کہ پہلی مرتبہ کسی آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے مخالف ٹیم کے ارکان کو نام لے لے کر نشانہ بنایا گیا ہے ۔

شیئر: