Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کاحملہ

 
راولپنڈی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے گراونڈ کا رخ کر لیاجس پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے زمین پر لیٹ کر اپنی حفاظت کی ۔راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں لاہور وائٹس کی اننگز کا آخری اوور کی دو گیندیں باقی تھیں کہ بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کے انداز میں میدان کا رخ کر لیا ۔ صورتحال کی سنگینی کو بھانپ کر گراونڈ میں موجود کرکٹرزاور امپائر زمین پر لیٹ گئے ۔جس کے باعث مکھیاں کسی کو نشانہ نہ بناسکیں اور کھلاڑی و امپائراچانک پڑنے والی اس افتاد سے محفوظ رہے جبکہ اس ناخوشگوار واقعہ کے باعث کھیل تقریباً 5 منٹ تک رکا رہا۔مکھیوں کے گراونڈسے چلے جانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو آخری دو گیندوں پر لاہور وائٹس کی 2 وکٹیں گر گئیں۔پانچویں گیند پر سہیل خان نے عامر یامین کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا جبکہ آخری گیند پر عمید آصف رن آوٹ ہوگئے۔

شیئر: