Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے ثابت قدم ساتھیوں کو سلام

لاہور... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ تم نے سوچا تھا نواز شریف کو پارلیمنٹ سے نکالو گے۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر ممبر پارلیمنٹ نواز شریف بن گیا۔ یہ عوام کا فیصلہ ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا ترمیمی بل مستر د ہونے پر ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت زخموں سے چور ہرکر بھی پہلی مرتبہ سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ یہ مستقبل کی نوید ہے۔ ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا۔ نظریہ کو مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے دباو اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ۔ دریں اثناءمریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی۔ وہ کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں۔2013ءکے الیکشن کی طرح 2018ءمیں بھی (ن) لیگ مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔ وہ ماڈل ساندہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر گفتگوکر رہی تھیں۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کا جنون دیکھ کر بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے۔پہلے بھی عوام کی سچے دل سے خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کل بھی نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں۔ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔2018ءمیں بھی (ن) لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔
 
 

شیئر: