Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں جنگوں اور غربت کی وجہ سے بچوں کی زندگیاں اجیرن

نیویارک۔۔۔دنیا کے37 ممالک میں تقریباً180 ملین بچے شدید غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ 20برس پہلے کے مقابلے میں یہ بچے اسکول نہیں جا سکتے اور ان کی اموات انتہائی برے حالات کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دنیا میں بچوں کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ بتایا گیاہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں جاری بدامنی، تنازعات، جنگوں اور ناقص حکومتی کارکردگی کی وجہ سے ہر 12میں سے ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں بچوں کی تعداد تقریباً 2.2 ارب ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خراب حالت زار جنوبی سوڈان کے بچوں کی ہے، جہاں خونریز خانہ جنگی پھیلی ہوئی ہے۔ وہاں گزشتہ نسلوں کے مقابلے میں آج کے بچوں کو شدید برے حالات اور خوف کا سامنا ہے۔ اسی طرح دنیا کے 14ممالک، جن میں کیمرون، زامبیا اور زمبابوے بھی شامل ہیں،میں غربت کی سطح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان ممالک کی زیادہ تر آبادی کی آمدنی یومیہ 2ڈالر سے بھی کم ہے اور انہیں شدید غربت کے حالات کا سامنا ہے۔اسی طرح دنیا کے 21ممالک میں پرائمری اسکول جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

شیئر: