Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کا تھرڈ پارٹی انوائٹس فیچر ختم

فیس بک کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز کے انوائٹس کو ختم کرنے جا رہی ہے۔یہ وہ فیچر ہے جو اکثر گیمز انوائٹس کے لئے استعمال ہوتا ہے اور جس میں دوستوں کی جانب سے کینڈیز اور کوائنز گفٹ کرنے کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔اس فیچر کو فیس بک نے اسلئے متعارف کروایا تھا تاکہ صارفین کی تعداد کو بڑھایا جا سکے اور ان ایپس کے ذریعے سرمایہ بھی بنایا جائے تاہم اب فیس بک اس فیچر کو ختم کرنے جا رہی ہے اور فروری 2018 تک اسے مکمل ختم کر دیا جائے گا۔
 اسی کے علاوہ فیس بک سے تھرڈ پارٹی لائیک بٹن کو بھی ختم کر دیا جائے گا اور صارفین کسی اور ایپ کو استعمال کرتے ہوئے  پیج لائیک نہیں کرسکیں گے بلکہ اس کے لیے آپ کو فیس بک سے اس پیج پر جانا ہوگا۔
 
 
 

شیئر: