Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگی ارکان نے جمہوریت کو مذاق بنا دیا،عمران

  اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ ایوان میں ان کا مقصد شریف مافیا کی کرپشن کو بچا نا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ترمیمی بل مسترد کئے جانے سے قوم کو پیغام گیا کہ کرپٹ ہونے میں کوئی برائی نہیں۔ اخلاقیات جمہوریت کا بنیادی اصول ہے لیکن آج (ن) لیگ نے اس اصول کی نفی کرتے ہوئے اپنے لیڈر کو قانون سے بالا ثابت کرنے کی کوشش کی۔ جمہوریت کو مذاق بنانے پر لیگی اراکین کا سر شرم جھک جانا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت میں اخلاقی برتری کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، آج لیگی ارکان نے تمام اخلاقی ضابطوں کی نفی کر دی۔ 
 

شیئر: